نظم ۔۔۔ ولید سورانی

نظم

ولید سورانی

کیفے میں بیٹھے

ایک کپ سے محبت کے گھونٹ لیتے ہوئے

دو پریم واسیوں کے دل

جب دھڑکتے ہیں بیزاری سے

محبت کو خود سے نفرت ہو جاتی ہے

خود سے نفرت کرنے والے

بیزاری کے کیفے میں بیٹھ کر

دل میں اک آخری امید لے کر

صبر کے گھونٹ لیتے ہوئے

ساری نامراد شکایتوں کو پی جاتے ہیں

مجھے امید ہے

نفرت کے دلدل میں چلتے ہوئے

بے حِسی کے مسافر

بھاگتے منزلوں کا پیچھا کرتے ہوئے

بدگمانی کے پاؤں تلے روندے جائینگے

تیسری جنگِ عظیم

کبھی بھی شروع ہو سکتی ہے

لیکن میں چاہتا ہوں

یہ محبت سے شروع ہو کر محبت پہ ختم ہو جائے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031