کل رات بہت شور تھا ساحل کی ہوا میں ۔۔۔ زاہد مسعود
Zahid Masood, is a renowned, Urdu, Punjabi poet and columnist. He has an idiom of his own. Leaving poetic intricacies behind, he becomes blunt while addressing the contemporary sociopolitical issues. He was awarded pride of performance award recently.
غزل
( زاہد مسعود )
کل رات بہت شور تھا ساحل کی ہوا میں
کچھ اور ابھر آیئں سمندر سے چٹانیں
اک فصل اگی جوںہی زمانے پہ سروں کی
ترکش سے گرے تیر فصیلوں سے کمانیں
محسوس ہوا ایسے کہ چپ چاپ ہیں سب لوگ
جب غور کیا ہم نے تو خالی تھیں نیامیں
تم حبس کے موسم کو ذرا اور بڑھا لو
بے سمت نہ ہو جایئں پرندوں کی اڑانیں
کیوں ہونٹ پہ دریوزہ گر صوت و صدا ہیں
جو آہٹیں بدنام ہویئں دست دعا میں
Facebook Comments Box