سٹون گرائنڈر ۔۔۔ زاھد مسعود

سٹون گرانڈر

(زاھد مسعود )

خطرناک پتھر پیسنا اسکے لئے ضروری ہے

کہ

اسے

ایک بوری کے دس روپے ملتے ہیں

گھر کے چھ لوگوں کے لئے

چھ بوریوں کی پسائی

ایک دن کی زندگی کے برابر ہے

ایک بوری کی گَرد

اسکی سانسوں کے وقفے کو کتنا مختصر کر دے گی

اسے یہ معلوم نہیں

مسلسل کھانسی سے بچنے کے لئے اسے

ماسک کی بجائے گُڑ دیا جاتا ہے

تاکہ اس کی آواز اور استعداد ِ کار بحال رہے

وہ ماسک نہیں خرید سکتا

کہ وہ بھی دس روپے میں ملتا ہے

ماسک خریدنے سے پہلے اسے شعور خریدنا ہے

جو کسی دوکان پر دستیاب نہیں

چھ ماہ بعد اس کی جگہ اس کا بیٹا لےلے گا

جسے وہ اُس روز آخری بار دیکھے گا

اس کے بیٹے کی جگہ کون لے گا

یہ تو اس کے بیٹے کو بھی معلوم نہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930