خود ساختہ مشکلات کا نوحہ ۔۔۔ زاہد مسعود

خودساختہ مشکلات کا نوحہ

(زاہد مسعود)

تاریخ
حکمرانوں کے جھوٹ کو سچ بناتی ہے
جغرافیے کے مفادات
لوگوں کے خون کا سودا کرتے ہیں
ہم
تاریخ اور جغرافیے کی زنجیریں
آنے والی نسلوں کے پاؤں میں ڈال رہے ہیں
انہیں
بیداری سے بچانے کے لیے
خودساختہ نظریے کی افیون چٹاتے ہیں
پرندوں، ہواؤں اور دریا کی لہروں کا کاروبار
نو پرافٹ نو لاس پر چلتا ہے
شاید اسی لیے
ان کی آزادی امر ہے

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031