ہمارے سورج نگل لیے گئے ۔۔۔ شاہین کاظمی

ہمارے سورج نگل لیے گئے

( شاہین کاظمی )


ہمارے سورج نگل لیےگئے
راتوں کے منہ میں ٹھونسی گئی
تعفن زدہ کپڑوں کی دھجیوں نے آوازوں کا گلا گھونٹ دیا
تہمتوں میں جکڑی زبانیں اور
سوچ کے آخری خلیے بھی
بھونکتے کتوں کی نذر ہوئے تو
انسانوں نے جنم لینا چھوڑ دیا
کیا نیا اُگتا سورج رات کو طلاق دے کر
بانجھ پن کی دلدل کو گابھن کر سکے گا؟
علم تھامے ہاتھ لرز رہے ہیں
اور انگلیوں کی پوروں سے اُٹھتی آگ
گھر کی دہلیز تک آن پہنچی
زبانیں زنجیریں توڑیں پائیں گی؟

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930