نظم ۔۔۔ خدا بخش ابرو

نظم

خدا بخش ابڑو

چیخیں کتنی چیخیں

 جو گلے میں

 پھنس کر رہ گئی ہیں

 کتنے لفظ ہیں جو زباں تک آتے آتے

 دم توڑ دیتے ہیں

میری طرح میری آنکھوں نے بھی

 چُپ سادھ لی ہے

 ایک زمانہ تھا

 جب وہ بھی بغیر بولے

 رہ نہیں پاتی تھیں اب بغیر بند کیےبھی

 سوتی رہتی ہیں

 چُپ کی چادر صرف میں نے نہیں

 میری آنکھوں نے بھی اوڑھ لی ہے

 اور چیخیں

 وہ توکہیں کھو ہی گئی ہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031