خدا کہاں ہے ؟ ۔۔۔ صفیہ حیات

خدا کہاں ہے ؟

صفیہ حیات

خدا کہاں ہے ؟

بھوکے بچے نے

کوڑے کے ڈھیر سے روٹی اٹھاتی

ماں سے پوچھا

گیارہ سالہ گڑیا نے

خدا کو ماننے سے انکار کر دیا

جب ساگ کاٹتی ماں کو ہوس کا نشانہ بنتے

اور  پنکھے کے ساتھ جھولتے دیکھا

جنگل میں آگ لگی

انڈوں سے جھانکتے

چڑیا کے بچوں کی معصومیت جل کر راکھ ہو گئی

چڑیا نے چیخ چیخ کر

جنگل سر پر اٹھا لیا

خدا کہاں ہے ؟

احتجاجی چیخیں

چرچ، مندر، مسجد

اور گوردوارے میں بھاگتی پھریں

لاوڈ سپیکر پہ

مناجات کے شور میں

سب چیخیں یہ پوچھتی مر گیئں

خدا کہاں ہے ؟

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031