دُوئی کیسی ؟ ۔۔۔ ڈاکٹر کوثر جمال
“دوئی کیسی؟”
کوثر جمال
تو کائنات ہے
اور میں
میں ہی نہیں
تو بھی ہے
میرا تجھے دیکھنا
ایسا ہی ہے
جیسے خود کو دیکھنا
تو
تخیل کی حد سے پرے
کوئی مہان اسرار ہے
جو میری فہم کی گرفت میں
کبھی نہیں آیا
میرے بھیدوں کی طرح
ہاں
مجھے اپنا درد محسوس ہوتا ہے
اور ان کا بھی
جو میں بھی ہوں
اور تو بھی
سو
درد تو ایک ہے
پھر دوئی کیسی
کیا یہی درد کا مداوا ہے؟۔
Facebook Comments Box