موت کی تنہائی ۔۔۔۔ مسعود قمر
Masood Qamar is one of the finest poets of Pakistan. He loves humanity, has a very soft heart but a powerful pen. Originality and modern sensibility in his poetry is amazing.
موت کی تنہائی
( مسعود قمر )
موت کے بغیر زندہ رہنا
موت کی
اذیت ناک تنہائی ہے
موت
زندگی کی تنہائی سے
نجات دلاتی ہے
مگر
موت کی تنہائی سے
نجات کون دلائے گا
زندگی کی تنہائی
کاہل آدمی کو اتنا مصروف رکھتی ہے
وہ
موت کی تنہائی کی نظم پڑھ نہیں پاتا
درخت کا تنا
مر کر بھی ٹوٹی سڑک کے کنارے
سال ہا سال سے
اپنی موت کی تنہائی کے عذاب میں پڑا ہے
دیمک کی اپنی مصروفیات ہیں
اور
چولہے نے اپنے لیے
درخت کے تنے کو ناکارہ قرار دے دیا ہے
میں
اس عورت کی محبت میں
کتنا تنہا تھا
اور اب
اس محبت کی موت کی تنہائی کے
عذاب میں مبتلا ہوں