پہلے سچ کی تلاش ۔۔۔۔ مسعود قمر
شادی کے بعد پہلے سچ کی تلاش
مسعود قمر
جھوٹ بولنا
اور جھوٹ میں رہنا
دو مختلف۔ صورتیں ہیں
ہر انسان
جھوٹ میں۔ زندہ رہتا ہے
اور
موت اس کا خاتمہ کر دیتی ہے
منافقت کرنا
اور منافقت میں زندہ رہنا
دو مختلف چیزیں ہیں
دونوں نے منافقت کرنے کی کوشش کی
مگر دونوں پکڑے گئے
اور
ان کو شادی کرنی پڑی
میری نظم میں
وہ لوگ کبھی نہیں آتے
جو
شادی کے بعد پہلا سچ
بچے کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں
Facebook Comments Box