پیٹ کی لے پہ ناچتی عورت ۔۔ صفیہ حیات

پیٹ کی لے پہ ناچتی عورت

( صفیہ حیات )

بچی نے ابھی

ایک پستان کا دودھ پیا تھا

نائیکہ ہاتھ میں

گلوریوں  کی تھالی تھامے آ دھمکی

اور وہ

بچی کی پیاس کے گھنگھرو

پاؤں پہ باندھے

پیٹ کی لے پہ نا چنے لگ گئی

وہی کمرہ

وہی ڈگڈگی

وہی دیواروں کے ساتھ چمٹی

ہوس زدہ سانسوں کی سیلن

وہی گوشت کو نوچتے ہاتھ

وہی بدن پہ پھسلتی کاٹتی نظریں

وہی نائیکہ کی نہ بھرنے والی گُھتلی

وہی گندی خواہشوں کی پچکاریوں سے بھرااُگلدان

سب کچھ وہی تو ہے

جو صدیوں سے ہے

کچھ بھی تو نہیں بدلا

اب وہ ہوگی

پیٹ کی لے پہ اس کا تھرکتا جسم ہو گا

وسکی ملے تیز تمباکو کے ہوس زدہ

بھبکے ہوں گے

اور وہ

اپنا سارے کا سارا وجود

حوالے کر دے گی

سوائے اس حصہ کے

جہاں بچی کی بھوک مٹانے کو

قدرت کی عطا کردہ

خوراک منتظر ھے

Facebook Comments Box

1 thought on “پیٹ کی لے پہ ناچتی عورت ۔۔ صفیہ حیات

  1. It is a great poem depicting hard and harsh reality of woman of most parts of Asia , for whom all nations are just like open jail and nothing has change over centuries.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031