افسانہ

سوانگ ۔۔۔ میلان کنڈیرا

October 26, 2019

سوانگ (میلان کنڈیرا) کار کے پٹرول گیج کی سوئی نے اچانک ٹینک کے خالی ہونے کا اشارہ دیا اور اسپورٹس کار کے نوجوان ڈرائیور نے اعلان کیا کہ یہ کار پاگل کر دینے کی حد تک زیادہ پٹرول کھاتی ہے۔ ’’دیکھنا کہیں پٹرول ختم نہ ہو جائے،‘‘ لڑکی نے، جو تقریباً بائیس برس کی تھی، […]

Read More

پھر یہ ہنگامہ ۔۔۔ سجاد ظہیر

October 26, 2019

پھریہ ہنگامہ ( سجاد ظہیر ) ’’مذہب دراصل بڑی چیز ہے۔ تکلیف میں، مصیبت میں، ناکامی کے موقعہ پر، جب ہماری عقل کام نہیں کرتی اور ہمارے حواس مختل ہوتے ہیں، جب ہم ایک زخمی جانور کی طرح چاروں طرف ڈری ہوئی بے بسانہ نظریں دوڑاتے ہیں، اس وقت وہ کون سی طاقت ہے جو […]

Read More

وہ کافر ۔۔۔ ثمینہ سید

October 26, 2019

وہ کافر  (ثمینہ سید ) . ’’امن مَیں بہت پریشان ہوں۔ ایسے لگتا ہے میرے پاؤں آگے کی طرف بڑھتے اور وجود کہیں پیچھے رہ جاتاہے۔ اور لوگ سمجھتے ہیں مَیں بہت خوش ہوں اور بے حد خوش قسمت ، خوش قسمت تو ہوں ،تمہارے ابو بہت اچھے اور نفیس انسان ہیں۔ خدا نے اولاد […]

Read More

سرخ بھیڑیں ۔۔۔ پیٹر ہانڈیکے

October 19, 2019

سرخ بھڑیں ( پیٹر ہانڈکے) ایک عورت اچانک بولنا شروع کردیتی ہے۔ بچو! وہ سورہا ہے! وہ وہاں دروازے کے پیچھے بے خبر سورہا ہے۔ شاید تھوڑی دیر پہلے وہ کوئی خواب دیکھ رہا تھا کیونکہ ابھی جب میں اس کے کمرے میں گئی تو اس کی چادر فرش پر پڑی تھی۔ وہاں اس قدر […]

Read More

لحد کھلی ہے۔۔۔ غلام دستگیر ربانی

October 19, 2019

لحد کھلی ہے ( غلام دستگیر ربانی ) اپنے ہونے کے شعور سے نا آشنا، سب اپنا جامد اظہار کر رہے تھے۔ میز کی چھاتی پر کاغذ پھڑ پھڑائے چھوٹے بلب سے نکلتی مریل روشنی کا حلقہ، سگریٹ کا دھواں، ایش ٹرے، چائے کی پیالی، سوچ کی گرد میز پر جھکے بوڑھے کا رعشہ زدہ […]

Read More

ایک بوڑھی کی تنہائی ۔۔۔ نجیب محفوظ

October 12, 2019

ایک بوڑھی کی تنہائی  (نجیب محفوظ) وہ اپنے بستر میں بے سدھ پڑی تھی۔ ایک ہاتھ اور آنکھوں کے سوا اس کا سارا جسم مفلوج تھا۔ نقاہت اِس قدر تھی کہ ہاتھ کو بھی وہ محض سینے تک حرکت دے سکتی تھی۔ بیماری نے اس کی ساری طاقت گویا سلب کر لی تھی۔ اس کا […]

Read More

محبت کی داستان ۔۔۔ انور سجاد

October 12, 2019

محبت کی داستان ( ڈاکٹر انور سجاد ) آسمان کی طرف جاتی سیڑھیاں، لاتعداد سیڑھیاں جن کے آخر میں عالیشان محل چمکتے سورج میں کلچرڈ  موتی ہے وہ کہ جس کے پھیپھڑےباہنجھ ، شہر کے دھویئں،سرطانی کھیتوں کی دھول سے ضیق النفس ،جسکی زبان اور آنکھوں میں کتابوں کے چاٹے ہوئے کانٹے، وہ کہ جس […]

Read More

رِپ وان ونکل ۔۔۔ اسلم سراجدین

October 12, 2019

رِپ وان وِنکل ( اسلم سراج الدین ) خزانے کا دفتر سپرنٹنڈنٹ نے تربک کر قلم چھوڑ دیا اور ایک ضیق النفس کھانسی چیخا۔ ہڈیالے پنجوں میں فائلیں اٹھائے ایک انسانی ڈھانچا دفتر میں داخل ہو رہا تھا۔ پیلا  پسینہ سپرٹنڈنٹ کے کپڑوں کو تر کرنے لگا۔ با لآخر صدیوں پر محیط یہ لمحہ بیت […]

Read More

پھَلیاں ۔۔۔ اشفاق احمد

October 5, 2019

پَھلیاں (اشفاق احمد) اوہ کدی اوس کُڑی دا دُکھ بھُل نہیں سکدے ۔ جدوں نکی جیہی صُغراں نے آپنی ماں دے گل وچ بانہواں پا کے پُچھیا۔ “ابّا کدھر رہ گیا امی؟ “ تے مریم دیاں اکھّاں وچ ہنجو بھر آئے اوہنے کروشیا اک پاسے رکھ کے صُغراں نُوں کالجے نال لا لیا تے پکّا […]

Read More

گیلی لکڑیاں ۔۔۔ شاہین کاظمی

October 5, 2019

گیلی لکڑیاں ( شاہین کاظمی ) آج اس لمحے میں اپنا کڑوا کسیلا خواب سمیٹتی ہوں تو آنکھوں کی تپش سے اندازہ ہوتا ہے کہ شائد آنکھیں سرخ ہیں، ماتھے پر ہاتھ پھیرتی ہوں تو شکنوں مکممیں انگلیاں اٹک جاتی ہیں دل اور دماغ کی رگیں پھٹنے لگتی ہیں، آج میں اتنی برہم کیوں ہوں […]

Read More
Show Buttons
Hide Buttons
%d bloggers like this: