دعا۔۔۔ منیر مومن/مہجور بدر

بلوچی ادب

تخلیق: منیر مومن

ترجمہ۔۔۔ مہجور بدر

(دعا)

جس لمحے آپ مجھے پہچان نہ سکے،

میں نے آپ کو دعا کی مانند

اپنے باطن کی زمین میں بو دیا،

اور خود سے بیگانہ ہو گیا۔

وقت کی ایک طویل گردش کے بعد،

آج جب آپ یہاں سے گزرے،

تو ٹھہر کر یوں کہنے لگے:

“اگر خاموشی کے بے کراں سمندر میں

کسی ننھے پرندے کی شبِ قیام کے لیے

ایک تنہا جزیرہ تخلیق کر سکو،

تو مجھے آواز دینا۔”

میں اپنی سمتوں میں

نگاہیں بکھیرتا ہوں—

ہر طرف خلا ہے،

کوئی نشان نہیں۔

بس دور کہیں

ایک دعا کو رواں دیکھتا ہوں،

جو کبھی درخت کا روپ دھارتی ہے،

اور کبھی جزیرے میں ڈھل جاتی ہے۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.