ورکنگ لیڈی ۔۔۔ ثروت زہرہ

 

Sarwat Zehra, a young Urdu poet from Karachi presently residing in Dubai. She believes her poetry to be an outcry — an expression of her emotions — that has been with her from childhood, back when she did know how to transform the expression into verse.

ورکنگ لیڈی

(ثروت زہرہ)

نہ چُوڑی کی کَھن کَھن ، نہ پائل کی چَھن چَھن
نہ گجرا ،نہ مہندی ، نہ سُرمہ ، نہ اُبٹن
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟

جو ڈیوڑھی سے نکلی تو بچے کی چیخیں
وہ چُولھا ، وہ کپڑے، وہ برتن ، وہ فیڈر
وہ ماسی کی دیری، وہ جلدی میں بَڑ بَڑ
نہ دیکھا تھا خود کو، نہ تُم کو سُنا تھا
بس اسٹاپ پر اب کھڑی سوچتی ھُوں
کسے ساتھ رکھا ، کسے چھوڑ آئی
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟

وہ چُبھتی نگاھیں ، وہ آفس کی دیری 
سیاھی کے دھبوں میں رَنگی ھتھیلی
وہ باتوں کی ھیبت ، جو سانسوں نے جھیلی
وہ زَھری رویے ، وہ اُلجھی پہیلی
مری مُٹھیوں میں سُلگتی دوپہری
میں کی بورڈ پر انگلیاں چھوڑ آئی
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟

جلی شام ! پر سرمئی رُت کدھر ھے ؟؟
تھکی ماندی آنکھوں میں لمبا سفر ھے
یہ دہلیز ، آنگن مگر سکھ کدھر ھے ؟؟
ادھورے کئی کام رکھے ھیں، گھر ھے
ہر اک سانس اب وقت کی دھار پر ھے
وہ آسودہ لمحے کہاں چھوڑ آئی ؟؟
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟

تھکن بستروں پر پڑی اونگھتی ھے
نگاھوں کی گرمی تلک سو چکی ھے
ھر اک پل ھمیں اگلے دن کی پڑی ھے
مجھے یہ تسلی کہ خود جی سکوں گی
تمھیں یہ سہارا کہ ثروت بہت ھے
وہ فرصت کے دن میں کہاں چھوڑ آئی ؟؟
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی؟؟

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930