young man looking at an older himself in the mirror

نظم ۔۔۔ عبد اللہ چانڈیو

نظم

عبد اللہ چانڈیو

ابھی تک تم

صرف میری لکھی ہوٸی نظمیں

پڑھ پاٸی ہو

میری آنکھوں کی

نظمیں تو تم نے کبھی

پڑھی ہی نہیں

باقی

سگریٹوں سے جلی ہوٸی

اپنی نظمیں تو

میں خود بھی نہیں پڑھ سکتا

ہاں مگر میرے سیاہ ہونٹ

اور الجھے بال

آٸینے کے سامنے

ہر روز ایک نٸی نظم

پڑھاتے ہیں

کیا میں اسے اپنی

آنکھوں کی نظمیں

پڑھاۓ بغیر

بوڑھا تو نہیں ہو جاٶں گا۔۔۔

(ترجمہ نادر دایو)

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031