گواھی ۔۔۔ عابد حسین عابد

گواھی

عابد حسین عابد

مبلغ سچ نہیں کہتا

مورخ جھوٹ لکھتا ہے

انہی کی عقل ناقص ہے

خدا نے دستِ قدرت سے تمہیں پورا بنایا ہے

ہوس حد سے بڑھی جس دن

زمیں کے زر پرستوں نے

تمہیں بھی جنس میں تبدیل کر ڈالا

کبھی انساں نہیں جانا

فقط اک جسم سمجھا ہے

جسے بس خاص لمحوں کی ضرورت کے علاوہ کچھ نہیں کرنا

نہیں، آدھی نہیں ہو تم

زمیں پر مرد کا ہونا

تمہاری ہر جگہ پوری گواہی ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30