نظم ۔۔۔ احیا زہرا

نظم

احیا زہرا

میں بے سر کا ایک جسم

چہروں سے بھری اس دنیا میں

اپنی شناخت ڈھونڈتا ہوں

میرے چاروں طرف

چندھیا دینے والی

روشنیوں کا طوفان ہے

جس میں

میں اپنی آنکھیں گم کر بیٹھا ہوں

زندگی کو ٹٹولنے کی کوشش میں

میں اکثر بھٹک جاتا ہوں

اور غلط فیصلوں کی پاداش میں

میرا سر تن سے جدا کر دیا جاتا ہے

مگر میں مرتا نہیں ہوں

میرے قدم

کسی نامعلوم منزل کی جانب

میکانکی انداز میں بڑھتے جاتے ہیں

اور صبح کو کھینچ کر

شام تک لے جانے کی تگ و دو میں

میرا وجود پتھر کا ہو جاتا ہے

لیکن پھر بھی

میرے پاؤں رکتے نہیں ہیں

کہ شاید

میں بھی دنیا کی اس فیکٹری سے نکلا ہوا

ایک روبوٹ ہوں

جس کے دل و دماغ کی جگہ

پیتل کے پرزے فٹ ہیں

جو صرف

پروگرامنگ پہ چلتا ہے

بے سر کا ایک جسم ۰۰۰

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031