نظم ۔۔۔ عبیرہ احمد

نظم

عبیرہ احمد

عطر کی تیز مہک پر اک مدہم سی خوشبو کیسے غالب آجاتی ہے؟

کیسے اتنی نازک سی آواز اعصاب پہ چھا جاتی ہے؟

دھیرے دھیرے جان رہی ہوں

پیشانی پر مہر لگانے والے میرے اچھے لوگو

آپ تو منھ سے کچھ نہیں کہتے

لیکن میں پہچان رہی ہوں

برسوں کی بے آرامی کے بعد جڑے تھے ٹوٹے تاگے

اچھا ہوتا چین آرام سے کٹتی جاتیں راتیں آگے

دیکھیں

میں نے گھر کے سب سے پاکیزہ کمرے کا سب سے اچھا کونہ چھوڑ دیا ہے

سو لینے دیں اچھے لوگو

پیشانی پر مہر لگا کر

آپ نے آج مجھے ناحق جھنجھوڑ دیا ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

July 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031