برٹش میوزیم میں بھوک کی نمائش کب ہوگی ۔۔۔ اقصٰی گیلانی

برٹش میوزیم میں بھوک کی نمائش کب ہو گی؟

اقصیٰ گیلانی

جب دھرتی پر گندم کا آخری بیج بچ جائے گا

بھوکے لوگ اسے بونا چاہیں گے

مگر میوزیم والے طاقت کے زور پر

چھین کر لے جائیں گے

اور محفوظ کر دیں گے

شیشے کی کسی ڈبیا میں

چھوٹے سے دانے کے سرہانے

لگا دیا جائے گا ایک لمبا سا تاریخی تعارف

آدم اور حوا کے قصے سے

گندم کے نام پر بہائے گئے

خون اور پسینے کی مقدار کے تحمینے تک

بہت کچھ سنہری حروف میں لکھا جائے گا

 جب نئی اجناس سے توانائی حاصل کرنے والے

ٹکٹ خرید کر

اپنے بچوں کو گندم کا آخری بیج دکھانے جائیں گے

 تب کہیں کوئی ماں

اپنے بھوک سے بلکتے بچے کو

گندم کی لوری سناتے ہوئے

تھپک تھپک کر سلا رہی ہو گی..

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031