نظم ۔۔۔ آصف جانف

نظم

آصف جانف

(خُدا کی آئی ڈی پر پروفائل پِکچر نہیں ہے)

کائنات بنا کر

خُدا نے پوسٹ اپلوڈ کٙری

اور

ری ایکٹس دیکھنے بیٹھ گیا!

ری ایکٹس میں

نیلے ری ایکٹس،

دِل والے ری ایکٹس،

کیئرِنگ ری ایکٹس،

لافِنگ ری ایکٹس،

حیرانگی والے ری ایکٹس،

اُداسی والے ری ایکٹس

اور

غُصّے والے ریک ایکٹس شامِل ہیں!

کامینٹس کرنے والوں میں

آہ والے،

واہ والے،

کنفیوژن والے،

اور

تنقید کرنے والے شامِل ہیں!

آئی ڈی کو فیک سمجھنے والوں

اور نظر انداز کرنے والوں کی

تعداد میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے

کیوں کہ

“خُدا کی آئی ڈی پر پروفائل پِکچر نہیں ہے”

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031