نظم ۔۔۔ عذرا عباس

نظم

عذرا عباس

ایک آواز گرتی ہے

زمین پر

پھر پُرسا دیتی ہیں

عورتیں

پُرسا دیتے ہیں مرد

پُرسا دیتے ہیں بچے

جو بیٹھے ہیں خاک پر

رات کو دن سے ملاتے ہیں

دن کو رات سے

ایک آواز پھر گرتی ہے

زمین پر

اب پُرسا دینے والا کوئی نہیں

سوائے اس خاک کے

جس پر وہ بیٹھے ہیں

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930