وَ یَبقیٰ وَجہُ رَبُکَ ۔۔۔ فیض احمد فیض

Faiz Ahmad Faiz, was a Pakistani leftist poet and author, and one of the most celebrated writers of the Urdu language.

وَ یبقیٰ وجہُ رَبِکَ

( فیض احمد فیض )

ہم دیکھیں گے

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے

جو یوم ازل میں لکھا ہے

جب ظلم و ستم کے کوہ گراں

روئی کی طرح اڑ جایئں گے

جب محکوموں کے پاوں تلے

یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی

اور اہل حُکم کے سر اوپر

جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی

ہم اہل ِ صفا مردودِ حرم

مسند پہ بٹھائے جایئں گے

اور ارض ِ خدا کے کعبے سے

سب بُت اٹھوائے جایئں گے

سب تاج اچھالے جایئں گے

سب تخت گرائے جایئں گے

بس نام رہے گا اللہ کا

جو حاضر بھی ہے ناظر بھی

اٹھے گا انا الحق کا نعرہ

جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

اور راج کرے گی خلق ِ خدا

جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031