
آج کا اخبار ۔۔۔ عفت فریدی
آج کا اخبار
عفت فریدی
دروازے پہ کھٹ سے ہوئی اک آواز
اور میں چونک گئی
ضرور ہوگا آج کا اخبار
دروازہ کھول کر دیکھا
میرا اندازہ صحیح نہیں تھا
وہاں اخبار پڑا نہیں تھا
وہاں تھا آگ کا ایک گولا
اس میں لپٹی تھیں
چند مسلی ہوئی معصوم کلیاں
کچھ گندی تنگ گلیاں
بھوک کا سوز
اور کچھ ذخیرہ اندوز
بے روزگاری کا سناٹا
غربت کا چانٹا
سوکھا اور بازار مندہ
ساتھ میں خودکشی کا تھا پھندا
سرحدوں کے جھگڑے
جنگ
اور ایک خطرہ ایٹم بم
کتنے جنگل
گھٹتی ہریالی
بیماری
اسپتالوں کی بد حالی
گھوٹالوں کا شور
اور رشوت خوری کی ہوڑ
ظلم و ستم کی داستانیں
دھماکوں کی آوازیں
دماغ گھوم گیا
پھر غور سے دیکھا
Popular Stories Right now
ارے نہیں
وہ آج کا اخبار ہی تھا
لرزتے کانپتے ہاتھوں سے اٹھا لیا
اٹھانا تو تھا ہی ناں
Facebook Comments Box