پھوڑا ۔۔۔ انجلا ء ہمیش

پھوڑا

انجلاء ہمیش

آسیب سے ڈرتے ہو

آسیب تو اپنے آپ سے خوف زدہ ہے

تم کیا اندھیرے سے ڈرتے ہو

تمہارا اندھیرا تو سویرے میں بدل جاۓ گا

آسیب کے اندھیرے کو دیکھو

وہ اس اندھیرے سے خوف زدہ ہے

جو اس کی زندگی میں ٹھہر گیا ہے

آسیب کے ساتھ کوئی نہیں سوتا

آسیب خود بھی نہیں سوتا

خدا سے پوچھو ، آسیب کون ہے

دوزخیوں کے جسم سے پیپ بہے گی

کون سی دوزخ!

ایک چہرہ ، جس پہ نہ آنکھیں ، نہ ناک ، نہ ہونٹ

ایک چہرہ جو پھوڑا بن گیا

دوزخ اس وجود کے ساتھ چمٹ گئ

فرشتے جب اس پھوڑے کو خدا کے سامنے حاضر کریں گے

تو جاننا چاہیں گے

کہ خلق کرنے والے

اس کا گناہ کیا تھا

اس نے کب تیری نافرمانی کی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

May 2024
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031