اسے دیکھا نہیں میں نے ۔۔۔ عصمت طاہرہ
Penslips Weekly Magazine Issue # 100
نظم
(عصمت طاہرہ )
اسے دیکھا نھیں میں نے
مگر یہ جانتی ھوں میں
کہ اک مانوس سی خوشبو کا جھونکا مجھ کو چھوتا ھے
تمھارے ھی سخن کی جھلملاتی اوڑھ کر چادر
مہکتی ارغوانی شام جب آئے تو آنگن میں اترتا ھے
یقین جانو میں اسکا یہ حسین نغمہ۔۔۔
ھر اک لمحہ، ھر اک پل
روز سنتی ھوں
عقیدہ پریم ہے
اور
پریم
مذھب کے کسی پنجرے میں جی سکتا نھیں پیارے
Facebook Comments Box