گواچن سے پرے بھی کچھ ہے ۔۔ کے بی فراق

گواچن سے پرے بھی کچھ ہے

کے  بی  فراق

ہم نا رضامندی کی پیدائش میں

پیدا ہوئے ہی نہیں

اگر ہم پیدا ہوتے

تو ہماری حالت کچھ اور ہوتی

جانے یہ بات کیونکر تاریخ میں

یوں لکھ دی گئی

کہ جاو

آج تم پر کوئی گرفت نہیں

تم سب آزاد ہو

لیکن آج تک میں

آزادی ایسے شبد کی معنویت سے آشنا نہ ہو سکا

اور نہ ہی اس کی سرشاری کو جی پایاہوں

محض ایک بوسے کی سُکرات میں جینے والے لوگ ہی دیکھ رہا ہوں

ضو خود سے بھی یہ سچ کہنے کی حسرت میں

پیدا ہوئے نہیں

اور اس خوف میں ہین

کہیں کوئی یہ کہہ کر گرفت نہ کرلے

اس بابت یہ نہ کہہ جائے

یہ تم نے کیسے انگلی میں سگریٹ لینے کی چنتا

پال رکھی ہے

اور دھویئں کے مرغولے میں خود کو

زمان و مکاں کی بندش سے پہلے

آنول تلاشنے نکلے ہو

اور کس کے رحم کی اذیت میں دن بھوگ رہے ہو

یہ سب تو ہونا تھا اک دن

کیوں جلدی میں سب کچھ غارت کرنے میں

اپنا گیان لیے پھرتے ہو

جو کہ اب تک

بھیتر سے نکلے نہیں۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031