نظم ۔۔۔ مسعود قمر

Masood Qamar is one of the finest poets of Pakistan. He loves humanity, has a very soft heart but a powerful pen. Originality and modern sensibility in his poetry is amazing.

سوکھی گھاس کا نظم پڑھنے سے انکار

( مسعود قمر )

لوگ
مردہ پیدا ہوتے پیں
مگر
ساری زندگی زندہ پھرتے رہتے ہیں
شہر کی بنیاد رکھنے سے پہلے
غلہ منڈی کی 
بنیاد رکھ دیتے ہیں
ان کی آڑھت کی دوکان کا افتتاح
اور شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی
ایک ساتھ ہورہی ہوتی ہے 
ان کو سب سے زیادہ کمائی
گٹھیا فصل سے ہوتی ہے 
ان کی شاعری کی کتاب
ہاتهوں پاتھ بک جاتی پے
وہ 
اپنی کمائی کا ایک فیصد
مٹی کے غلے میں ڈالتے رہتے ہیں
جس سے وہ 
بہترین کفن خرید کر
پھر سے
مردہ پیدا پونے کے لیے
مرجاتے ہیں
عجب اتفاق پے
بارش
جل تھل کر رہی پے
مگر
ان کی قبر پہ پڑی سوکھی گھاس
ان کے شاعری پڑھنے سے 
انکار کر رہی. پے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031