غزل ۔۔۔ مختار صدیقی

غزل

( مختار صدیقی )

نور ِ سحر کہاں ہے اگر شام ِ غم گئی

کب التفات تھا کہ جو خوئے ستم گئی

کن منزلوں کی دھن ہے َ کہ اب بیش وکم کی لاگ

مجبور ِ زیست دل سے تیرے یک قلم گئی

کیا لوگ تھے کہ جو غم ِ جاناں میں مر مٹے

اے روزگار، کیوں تیری گردش نہ تھم گئی

کچھ تو خزاں کا پاس بھی لازم ہے نغمہ گر

مانا، بہار، خالق ِ ہر زیر وبم گئی

اب ہو چلی ہے زندگی کرنے کی خو ہمیں

اب مہرباں نہ ہو کہ امید کرم گئی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

January 2025
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031