کتا کھائے کیوار ۔۔۔ ممتاز حسین

(CAVIAR) کتا کھاے کیوار

ممتاز حسین

جس رزق کے پرواز

میں ہو حرام کی کمائی

حرام کی کڑاہی میں پکے تین پلازے

بیچ میں ڈالے پندرہ پلاٹ

پلاٹ کے محراب پر لکھا ہے اللہ اکبر

اللہ کے شیر کے ماتھے پر ہے

مرغ کی کلغی

اے طاہر لاہوتی

تو کانوں میں انگلیاں ٹھونس

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر

پلازے کے گنبد میں تو دے اذان

تصوف کےٹایپ راٹر پر تو سرخ ربن چڑھا

مذہب کے پیالے میں

رگڑ سیاست کی بھنگ

نیوکلر بم کے خالی خول

کو اس سے بھر دے

تو پی اور جی

اللہ کے شیروں کو نہیں بجلی جلانی

اللہ کا شیر کبھی بیمار نہیں پڑتا

اللہ کے شیر کے موٹر سایکل

میں کبھی تیل نہیں ڈلتا

الللہ کے شیر کو بھوک نہیں لگتی

تجھے عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی

تو بس کتے کو کیوار کھانے دے

Caviar is food that is considered a delicacy, although it is really just fish eggs.

.

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2024
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930