بے چارگی۔۔۔ ناجیہ احمد
بے چار گی
ناجیہ احمد
رات چاند کانٹوں میں الجھ گیا تھا
اسے چھڑانے کی کوشش میں
میرا سارا جسم
زخمی ہوگیا تھا
جب میں نے سورج سے مدد چاہی
تو سورج نے مجھے
موم کے پھاۓ زخموں پر رکھنے کے لیے دے
جنھوں نے صبح کی تیز دھوپ میں
مزید ساتھ دینے سے انکار کر دیا
میں نے پھر ستاروں سے مدد مانگی
مگر تارے مجھے اور چاند کو
دلاسوں کے سوا کچھ نہ دے سکے
اب۔۔۔۔
میں اور چاند
اپنے زخم لیے
کسی مسیحا کی آرزو میں
دنیا کو تک رہے ہیں ۔
Facebook Comments Box