بدن کی اپنی شریعتیں ہیں۔۔ نسیم سید


بدن کی اپنی شریعتیں ہیں

نسیم سید

قبول و ایجاب کی شریعت

درست۔۔۔لیکن!

بدن کی اپنی شریعتیں ہیں

حقیقتیں ہیں

سوال ہیں

اپنے فیصلے ہیں

تو فرض جیسی عبادتوں سی

محبتوں

اور حفظ جیسی

تلاوتوں سی لگاوٹوں سے

نہ کھلنے والی گرہ کے

انکار کو سمجھنے

جو گھپ اندھیروں میں

لمس کے

گہری خامشی میں بدن کی

تکرار سی ہے کوئی

اس ایک تکرار کو سمجھنے

یہ خواب گاہوں میں

فرض آداب زوجیت کی ترازووں میں

جو تل رہا ہے

اس ایک سودے کو

ایک بازار کو سمجھنے

جو آج تک کچھ سمجھ نہ پائے

وہ حرف اقرار کی

تہوں میں اتر کے

تفصیل حاشیہ میں قرار کرتے

حقیقتوں کے ورق الٹتے

بدن کی اپنی شریعتوں کے

رموز و اسرار کو سمجھتے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031