
جہیز میں کتاب تھی ۔۔۔ نسیم سیدـ
جہیز میں کتاب تھی
نسیم سیدٰ
کتاب میں
فرائض و حقوق زوجیت کے سب اصول تھے
نکتہ نکتہ بات تھی
بات تھی کہ اونٹنی کی پشت پر بھی
حکم ہو۔۔۔۔۔
تو بس رضا و رغبت ہی میں
بیبیوں کی بخشش و نجات ہے
نہ میرا کوئی ذکر تھا
نہ میری کوئی بات تھی
اونٹنی کی پشت تھی
اونٹنی کی پشت پر لدی ہوئی
میری فکر و فہم کی
ایک اک کتاب تھی
Facebook Comments Box