نظم ۔۔۔ نازیہ نگارش

نظم

نازیہ نگارش

دکانوں پر سجی

رنگ برنگی آرزویئں

سادہ لوح دلوں کی راہ ایسے تکتی ہیں

اور اپنے دام میں لے لیتی ہیں

جیسے بازی گر

نو وارد پردیسی کو کچھ دیر کو

ایک نئی دنیا میں

لے جا کر کہہ دے

واپس آ جاو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  تماشا ختم ہوا

آرزووں کے نام بہت خوشنما

بہت دل سوز، بے مول

دل موہ لینے والے

جادو نگری کے ہوں

کوئی خاموش

دلربا قاتل

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

November 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930