میرے اچھے دوست ۔۔۔ نگہت نسیم
Dr. Nighat Nasim is presently residing in Sydney. She has four books on her credit. She is a writer, poet of a different style, columnist and a Psychiatrist.
کوئی اپنے جیسی بات کرو
( ڈاکٹر نگہت نسیم )
میرے اچھے دوست
تم نے کبھی کہا تھا
دلوں کی بھی عجیب ذاتیں ھیں
بند اٍس میں کتنی ھی باتیں ھیں
آؤ نہ
قریہ جاں کی سیر کو چلیں
سانسوں کی ڈور کو کھینچیں اور آسمان کی کہکشاں چھو لیں
اور
پھر نڈھال پتنگ کی طرح کہی گر جایئں
سنو دوست
اٍس فرقت کی اپنی ھی گھاتیں ھیں
یادوں کی بھی عجیب ھی ذاتیں ھیں
جیسے ایک اور دنیا کی باتیں ھیں
آؤنہ
کانچ کے رستوں پہ چلیں اور ذخموں کی دہائی سنیں
لہو رنگ احساس کی وادیوں میں گھومیں
پھر
تھک کر ایک دوسرے کو پکار لیں
میرے اچھے دوست
تم تو بہت ٹھنڈے میٹھے ھو
جھرنوں کی طرح سب میں چلتے ھو
بس
آج
ساتھ میرے یہی قیام کرو
اداس سی سانولی شام ھے
کوئی اپنے جیسی بات کرو