پرانی ناو کے تختے پہ دل ۔۔۔۔ نیلو فر افضل
Nilofar Afzal is a new name in Urdu poetry. She has a different style and approach in her poems and gazals.
غزل
( نیلوفر افضل )
پرانی ناو کے تختے پہ دل بناتے ہوئے
وہ رو پڑے گا کوئی خواب گنگناتے ہوئے
جزیرے والوں نے دیکھا ہے اپنی آنکھوں سے
تمہارا نام سمندر میں کام آتے ہوئے
میں روشنی کی صدا سن نہیں سکی ورنہ
ستارے مجھ سے مخاطب تھے ٹمٹماتے ہوئے
یہ میں تمنا تمنا پگھل نہ جاوں کہیں
دیے کی بجھتی ہوئی لو سے شرم کھاتے ہوئے
سہولت ایسی نہیں ہے کہ تم بھی ہم بھی ملیں
افق کے خط پہ زمیں آسماں ملاتے ہوئے
Facebook Comments Box