غزل ۔۔۔ قائم نقوی
Qaim Naqvi is a famous poet of Urdu Gazal and Nazm. He has been chief editor of “ Mah e Nau” and “ Pak jumhooryat “. Presently he is publishing his monthly magazine” Namood
غزل
قائم نقوی
خاک کو ہم سر مہتاب کیا رات کی رات
ایک سجدہ سر محراب کیا رات کی رات
جاگتی آنکھوں میں تعبیر کیا دن میں تجھے
اور پھر تجھکو تہہ خواب کیا رات کی رات
ڈر بچھڑنے کا رہا دل میں کہاں وصل کی شب
دل کو جذبات نے بیتاب کیا رات کی رات
صبح تک کنج تغافل میں چھپا یا تجھ کو
چاند کو کس نے تہہ اب کیا رات کی رات
اس نے دیکھا بھی نہیں بزم میں آ کر مجھ کو
یہ تماشا دل احباب کیا رات کی رات
شام کے آتے ہی تنہائی نے پھر وار کیا
دل نے پھرخون کو زہراب کیا رات کی رات
Facebook Comments Box