
deserted house in Bearna, Co Galway, Ireland with blue windows and doors, photo taken in the strong summer midday light
غزل ۔۔۔ قائم نقوی
غزل
قائم نقوی
تو وہی ہم بھی وہی قصہ پرانا ہو گیا
ہم کو گھر چھوڑے ہوئے اب اک زمانہ ہو گیا
شہر میں دستار کی باتیں ہوئی تھیں رات پھر
صبح ہوتے ہی کسی کا سر نشانہ ہو گیا
پار اترنا تھا ہمیں یا ڈوب مرنا تھا ہمیں
نا خدا ہی ڈوب جانے کا بہانہ ہو گیا
بارشوں کی زد میں آ کر ڈھے گئے کچے مکان
اور تھوڑی دیر کو موسم سہانا ہو گیا
اس کو سوچا اس کو چاہا پر نہیں دیکھا اسے
ربط میرا اس سے قائم غائبانہ ہو گیا
Facebook Comments Box