۔۔۔۔۔ سبین علی DHLایک مکتوب براست

ایک مکتوب براستہ

DHL

سبین علی

ڈی ایچ ایل

والے

روز مجھ سے

پوچھتے ہیں

جب بھی فیس بک کھولتی ہوں

کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی فوٹو

بھیجو

ہم چاند پر لے جائیں گے

چاند کی یاترا سے پھر

وہی فوٹو چاند تاروں کی مٹی سے دمکتی

تمھارے لیے واپس بھی لائیں گے

ہنستی ہوں

میرے پیارے تو سنگ ہیں میرے

ایسا کرو کہ زمین سے لے جاؤ

رنج سارے

دھوکے منافقت

جھوٹ کی پوٹلیاں وحشی جنس کی ہُڑک

ہوا میں پھیلے تاریک دھوئیں

کہ زمین کا چہرہ نکھر سکے

پھر سوچتی ہوں

یہ رنج سارے

یہ جھوٹ سارے

چاند کو تو تاریک کر دیں

فلک پر دیکھیں گے کیا نجم سارے

اجرام فلکی بھی روٹھنے لگیں گے

سمندر میں کاہے کو

جوار بھاٹا اٹھے گا

بشر سارے

اپنی تاریکیوں کے سنگ

کیا ہمیشہ یہیں رہیں گے؟

 

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2024
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031