نظم ۔۔۔ سعیدہ گزدر
A rebel at heart, Saeeda Gazdar is author of half a dozen books including collections of short stories, poems and the translation of a novel originally written in Bangla, A modest woman who did not beat her own drum to draw the attention of critics.
نظم
(سعیدہ گزدر )
سنو مریم ، سنو خدیجہ، سنو فاطمہ
سال نو کی خوش خبری سنو
اب والدین بچیوں کے جنم پہ
انہیں موت کے ٹیکے لگوایئں گے
کہ
قانون اور اختیار ان ہاتھوں میں ہے
جو پھول ، علم اور آزادی کے خلاف
کہتے ہیں، بولتے ہیں، فیصلہ سناتے ہیں
ہاں سنو مریم، سنو خدیجہ، سنو فاطمہ
آج وہ ایسا قانون بناتے ہیں
کہ آنکھوں سے لگاو
ہونٹوں سے چومو
احسان مانو اور شکرانہ ادا کرو
گھر کی ملکہ ہو
بچوں کی ماں ہو
سر جھکائے خدمت کرتی کتنی اچھی لگتی ہو
کیسی محفوظ اور پر وقار ہو
بلند مقام اور جنت کی حقدار ہو
اسی لئے تمہارے بھلے کو بتاتے ہیں
یوں تنہا نکلنا ٹھیک نہیں
آنا جانا مناسب نہیں