کنفیوژن ۔۔۔ صفیہ حیات

کنفیوزن۔ (وبا کے دنوں میں دھندہ منع ہے)

صفیہ حیات

چاند مٹیالے بادلوں میں کھڑا
سمندر کے نمکین پانی میں جھانک رہاتھا۔
دور کہیں سے کتے بھونکے
بلیوں کے رونے پہ پابندی لگ گئ
کہ
وبا کے دنوں میں
طوائف دھندہ نہیں کرتی۔
۔
چمگادڑیں ایک کانفرنس میں جمع تھیں۔
جب سوءر کا گوشت کھانا عام ہوگیا
سنا ہے
گدھوں نے
بے عزتی کا بہانہ کر کے
بوجھ اٹھانے سے انکا ر کر دیا ہے
۔
جب سے کالی بارش برسی
نوزائیدگان کے دانت ٹوٹ گئے
حرام کاری تیزی سے پھیلی
اب
کالا دھن خون کی ندیوں میں بہتا ہے۔
۔
چارپائی کی ادوائن سے سیاہ ماتمی شلواریں بنیں گیں
وہ بھلا کیسے۔؟
اس کا جواب اگلی صدی میں ملے گا۔
تب تک اپنے عقیدے کی مالا جھپ لو
غیر ملکی قہقہے
جواب کے منتظر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

February 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
2425262728