کور چشم ولدیت ۔۔۔ صفیہ حیات

Safia Hayat is a prominent Punjabi and Urdu language poetess from Faisalabd ,Pakistan . She has a very different style as regards her literary works.

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے

کور چشم ولدیت

 (صفیہ حیات )

میں نے
کوکھ میں پلنے والے ابدان کو 
بطن سے گود میں لا کر
دنیا کے دوزخ میں سزا
خوب پائی

میں الجھی ہی رھتی ھوں
کبھی جاڑے کے 
کبھی گرما کے کپڑے 
چھوٹے پڑتے جوتے
اور نئے سال کے 
نئے نئے خرچے مجھے
بچوں کی
بڑھوتی کی خوشی بھی منانے نہیں دیتے

میں دن بھر سڑکیں ناپتی ھوں
گھروں کی دہلیز یں ٹاپتی ھوں
سکول بیگز کی زپ کھلتی بند ھوتی رہتی ھے
کتابوں میں اسباق کی ٹیوشن دیتی
میں فریج میں جھانکتے
کسی پرانے سالن میں
آنکھوں سے بہتے کھارے پانی سے
نمک تیکھا کر دیتی ھوں

تم اندھے ھو
مگر اپنی کورچشمی کا احساس نہیں
تم بہرے ھو
تمہیں ننھی خواہشات کی 
چیخ و پکار کبھی سنائی نہیں دیتی

کسی طرح بھی
تمہارا نام
ولدیت کے خانے کے لئے مناسب نہیں
تم بے فکرے سے 
گھر کے کونوں سے فراغت اکٹھی کرتے ھو
نیند میں بڑبڑاتےمجھے کوستے ھو
مجھے فرشتوں کی لعنت سے ڈراتے
اپنے حقوق فراموش کر دیتے ھو

میں عورت ھوں
مگر تم سے ولدیت چھین لوں گی
بس آج سے
میں ولدیت کے خانے میں
نام اپنا ہی لکھواوءں گی۔
خواہ سوسائٹی مجھے 
باغی عورت کہے۔

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031