فیس بک سے موت کا رشتہ ۔۔ ثروت زہرا

ابھی نیا ہے فیس بک کا موت سے رشتہ

ڈاکٹر ثروت زہرا

موت نے کوئے ابد سے آ کے

خاموشی سے

ٹائم لائن پر جگہ بنا لی

آئکن۔۔۔۔۔۔ اپنی شکل پہ رکھے

جذبوں کی تصویر بنانا

بھول گئے ہیں

ہند سے۔۔۔۔

لا متناہی گنتی گننے چلے گئے ہیں

جلتی بجھتی تصویروں کے سب انگارے

راکھ میں ڈھل کر اسٹیٹس کو ڈھانپ چکے ہیں

حرف کی دھڑکن گوندھنے والی

ساری گرہیں۔۔ اک اک کر کے کھلنے لگی ہیں

ماتمی دف پہ ساری سطریں ناچ رہی ہیں

پروفائل اور البم کی ساری تصویریں

دم سادھے حیران کھڑی ہیں۔۔۔۔۔۔

جذبوں کے تالاب سے ہلچل کھیلنے والے

دل اور آنکھیں خاک ہوئے ہیں

خوابوں کی اعصابی لہریں

انٹرنیٹ کی حد میں نہیں ہیں

شعر کے مصرعے موت کے منہ میں

گھونگھے ڈالے بول رہے ہیں

موت جرس کے آوازے نے

فیس بک کو گھیر لیا ہے

مگر ابھی تو

فیس بک کا مو ت سے رشتہ بہت نیا ہے

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031