لغت ۔۔۔ شاہین کاظمی
لغت
شاھین کاظمی
ماں کی کوکھ پر لات مارنے والے،
بیج چوراہے میں پڑی انسانیت کی ننگی لاش
پر بھونکتے کتے
نا انصافی کے پتھروں سے موت نہیں آتی
روح امر ہے
زندگی ، عزت، فتوے ، ذلت اور تقسیم
میں کہاں ہوں؟
دن رات موسم،رویے اور لوگ
سب بدلتے ہیں
ہر روز نئے معنی یاد کرتے کرتے
میری زبان میں لکنت اُتر آئی ہے
اب مجھے اپنی لغت ترتیب دینی ہوگی۔
Facebook Comments Box