
خواب ہم دن میں پکڑ لیں کوئی جگنو جیسا ۔۔۔ شمامہ افق
Shamama Ufaq is a young lawyer and a promising poet of Pakistan. She has special inclination towards human rights. Her poetry is getting popular day by day.
غزل
( شمامہ افق )
جسم کو روح کی سرحد پہ بلا کر دیکھیں
کیوں نہ آئینے کے اندر کبھی جا کر دیکھیں
جن کی آنکھوں میں کوئئ خواب نہیں ہے وہ لوگ
سوکھے پیڑوں سے پرندے ہی اڑا کر دیکھیں
خواب ہم دن میں پکڑ لیں کوئئ جگنو جیسا
بارہا رات میں پھر اس کو جلا کر دیکھیں
اس میں گرداب, بہاؤ نہ کٹاؤ ہے کہیں
کیوں نہ تالاب میں اک اشک گرا کر دیکھیں
Popular Stories Right now
اس سے پہلے کہ خموشی ہی سی دم گھٹنے لگے
ٹوٹتی سانس کی زنجیر ہلا کر دیکھیں
Facebook Comments Box