یہ وقت گزر ہی جائے گا ۔۔۔ شاذیہ محمود

یہ وقت گزر ہی جائے گا

شاذیہ محمود

یہ وقت گزر ہی جائے گا

یہ وقت جو ہے مشکل ہے بڑا

ہر ایک پہ ہے یہ آن پڑا

نہ ہارنا اپنا حوصلہ تم

یہ وقت گزر ہی جائے گا

تم رب کو پکارو مل کے ذرا

دو واسطہ اس کو خدائی کا

آخر وہ مان ہی جائے گا

تکلیفیں بانٹو لوگوں کی

اور آسرا دو کمزوروں کو

اور مدد کرو خود بڑھ کے ذرا

یہ وقت گزر ہی جائے گا

چلو مل بیٹھے ہو گھر میں اگر

یہ وقت محبت اور لمحہ

اسے سمجھو ایک اثاثہ گراں

نہ ملے گا یہ سب دوبارہ

یہ وقت گزر ہی جائے گا

یہ وقت گزر ہی جائے گا

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

April 2025
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930