میں دیکھ رہا ہوں ۔۔۔ زاہد مسعود
Zahid Masood, is a renowned, Urdu, Punjabi poet and columnist. He has an idiom of his own. Leaving poetic intricacies behind, he becomes blunt while addressing the contemporary sociopolitical issues. He was awarded pride of performance award recently.
میں دیکھ رہا ہوں
( زاہد مسعود )
میں دیکھ رہا ہوں
کہ
لوگ اگر چاہیں تو
دوسروں کو جینے کا حق دے سکتے ہیں
ان کو راستہ دے کر
انہیں گڈ مارننگ کہہ کر یا
گڈ ایوننگ کہہ کر
بھٹکے ہوئے کو راستہ بتا کر
یا کم از کم اسے
صحیح وقت بتا کر
اگر وہ اپنی ذات کے حصار سے نکل آیئں
تو
ان کو دوسرے لوگ بغیر نظر کے چشمے کے دکھائی دیں گے
ان کی طرف محبت سے دیکھتے ہوئے
پھولوں کی لپک اور پرندوں کی چہک سمیٹتے ہوئے
زندگی کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے
میں دیکھ رہا ہوں
لوگ دوسروں سے خوا مخواہ دور رہتے ہیں
انھیں
اپنے راستے سے ہٹ جانے کا حکم دیتے ہوئے
ہوا میں سے آکسیجن نکال کر اپنی چھاگل بھرتے ہوئے
اور اپنے ہونے کوخدا کا آخری فرمان سمجھتے ہوئے