ایک نظم ۔۔۔ انیس ناگی

ایک نظم

انیس ناگی

 

رفتہ رفتہ سب آوازیں

جو دل کے اندر ہیں

اور باہر

اک ایسے سکتے میں کھو جائیں گی

جس کا مفہوم ابھی تک

کسی اشاعت گھر کے حرفوں میں ڈھلا نہیں ہے

آثار قدیمہ کے ماہر

مدفون پرانے شہر کے اندر باہر سے کھود چکے ہیں

لیکن اس کا مفہوم ابھی تک

کسی عمارت کی شاہ گردش کی محرابوں میں

اور کسی چار آئینے کے رستے گھاؤ میں ملا نہیں ہے

جس کو اس کا راز ملے وہ حسب ذیل پتے پر پہنچا دے:

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

March 2025
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31