غزل ۔۔۔ نجیب احمد


غزل
( نجیب احمد )

شب بَھلی تھی نہ دن بُرا تھا کوئی
جیسا جی کو تِرے لَگا تھا کوئی

ہر کوئی تُجھ کو دیکھ لیتا تھا
دل تھا میرا کہ آئنہ تھا کوئی

اَشک تھے، کِرچیاں تھیں، آنکھیں تھیں
آئنے سے اُمنڈ پڑا تھا کوئی

ٹوُٹ کر کِس نے کِس کو چاہا تھا
کِس کا مَلبہ اُٹھا رہا تھا کوئی

لاکھ آنچل ہَوا کے ہاتھ میں تھے
سر بَرہنہ مگر کھڑا تھا کوئی

اپنے ہی سَر میں ڈالنے کے لئے
خاک اپنی اُڑا رہا تھا کوئی

اپنی مرضی سے کون قتل ہُوا
اپنی مرضی سے کب جیا تھا کوئی

آخرِ کار دِن نِکلنا تھا
وَرقِ شب پَلٹ رہا تھا کوئی

حَشر بَرپا تھا میرے دل میں نجیبؔ
کِھڑکیاں کھولنے لگا تھا کوئی

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

December 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031