مجھے پڑھ نہیں سکتے ۔۔۔ ابن کلہوڑو
مجھے پڑھ نہیں سکتے ۔۔
ابن کلہوڑو
آپ مجھے پڑھ نہیں سکتے
کیوں کے میری نظمیں کافر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
میری اس نظم میں
محلے کی جوان بیواہ کی اداسی
خدا سے نالاں ہے ۔۔۔۔
جس کے جذبے اتنے تو گرم ہیں
جن پر پانی چھڑکنے کے لیے ۔۔
میرے پاس وحی جتنی سکت نہیں ہے ۔
جس کا شوہر وقت سے پہلے مر گیا ہے
جس کی یاد ۔۔۔۔۔۔۔
اس کے دل کو اتنی نہیں ۔
جتنی اس کے جسم کو ہے ۔
وہ بھوک تو برداشت کر لیتی ہے
لیکن انتظار برداشت نہیں کر پاتی
گیت گنگنانے کے بعد وہ رو پڑتی ہے
لیکن سونے سے پہلے قلمہ نہیں پڑھتی
کیوں کے خواب اس سے ہم بستری کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
ترجمہ فاضل ہالیپوتہ
Facebook Comments Box