ایک کھیل اور سہی ۔۔ انجلا ہمیش

ایک کھیل اور سہی

انجلا ء ہمیش

آگ میں جلو

دیوتا خوش ہوں گے

کبھی کوئ دیوتا آگ میں ساتھ نہیں جلا

کبھی کسی دیوتا کا روح بدن جھلسا نہیں

اپدیش اور پالن کے اس کھیل میں

پالن کرنے والا نہیں سمجھ پاتا

کہ اپدیشک پھر کوئ آگ جلارہا ہے

کسی اور بدن کو جھلسانے کے لئے

وہ ایک پالن جو اس کے کہے پہ جل گیا

اسے یاد رکھنے کا دکھ کون اٹھاۓ گا

اپدیشک کے پاس آگ بہت اور بدن بھی بہت

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Calendar

September 2024
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30